• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

فلم ’اینیمل‘ کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے آخر کار سیم مرچنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر  بات کی ہے۔

اداکارہ ترپتی ڈمری نے بتایا ہے کہ کس طرح سیم مرچنٹ کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں نے ان کی عوامی اور نجی زندگی دونوں کو متاثر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’ETimes‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ترپتی دمڑی نے بتایا ہے کہ کبھی کبھار یہ افواہیں مجھے بے حد متاثر کرتی ہیں، کبھی کبھی ان افواہوں کی وجہ سے میں واقعی بہت پریشان ہو جاتی ہوں کیونکہ مجھے اپنی آزادی پسند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ دن یاد آتے ہیں جب میں کسی بھی چیز کی فکر کیے بغیر یا ماسک پہنے بغیر سڑکوں پر چل سکتی تھی۔

ترپتی دمڑی نے کہا ہے کہ سیم مرچنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی مسلسل افواہوں کے باوجود میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں اور اپنے کام کے ساتھ وفادار رہتی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی اور سیم مرچنٹ کے درمیان جاری رومانس سے متعلق افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب اس جوڑی کو نئے سال کا جشن منانے کے لیے فن لینڈ میں چھٹیوں کے موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے سیر سپاٹوں کی جھلکیاں بھی شیئر کی تھیں، اس جوڑی کے چاہنے والوں میں ان پوسٹس نے جوش و خروش پیدا کر دیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں ترپتی دمڑی نے سیم کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی واضح طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مزید مبہم باتیں کر کے ان افواہوں کو مداحوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید