وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتصادی محاذ سے ایک اور اچھی خبر ہے، بزنس کانفیڈنس انڈیکس او سی سی آئی میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بزنس کانفیڈنس انڈیکس پر 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ او آئی سی سی آئی ممبرز کا پاکستان پر اعتماد منفی 74 سے 34 فیصد پر آگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مئی2020 کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی ممبرز کے اعتماد میں 108 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا۔