طالبان قطر سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان قطر سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں سہیل شاہین نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبریں جعلی ہیں۔