• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔

ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر گئے تو اس نے شور مچا دیا، شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی نہیں ہوئی، ڈکیتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے بروقت واردات ناکام بنائی، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب جی او آر ون میں سرکاری گھر میں رہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید