• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج 5 منٹ کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی سپر اسٹار اداکارہ کو انکی پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کیا آپ کو معلوم ہے 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ لینے والی آج کی سپر اسٹار اداکارہ کو ان کی پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ فلمی ستاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ نے اپنی پہچان خود بنائی اور ایسے سنگِ میل عبور کیے جو ان کے سفر کو شاندار بناتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوگا کہ انھیں انکی پہلی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے تبدیل کیا گیا۔ آج کرینہ کپور ایک سپر اسٹار ہیں اور وہ صرف 5 منٹ کی پرفارمنس کے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ 

کپور خاندان کی دو بہنوں کرینہ اور کرشمہ سے قبل لڑکیوں کو خاندان کی جانب سے فلموں میں کام کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم ہدایتکار راکیش روشن نے اپنے بیٹے ریتک روشن کی لانچنگ کےلیے جب فلم کہو نہ پیار ہے شروع کی تو انھوں نے انکے مقابل کرینہ کپور کو چنا، جو کرینہ کی پہلی فلم ہوتی اگر ان کی والدہ ببیتا کپور اس معاملے میں مداخت نہ کرتیں۔ 

اس حوالے سے راکیش روشن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک گانے کے سیکوینس کی شوٹنگ کرنے والے تھے جس میں کرینہ کو سونیا کا کردار ادا کرنا تھا۔ 

شوٹ سے چار روز قبل ببیتا نے کہا کہ گانے کے بجائے فلم کو ڈائیلاگ سے شروع کریں، جسے میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ پورے یونٹ سے کافی شناسا اور واقف ہیں، ہم نے انھیں اس حوالے تربیت بھی دی ہے۔

لیکن ببیتا کے اسرار کرنے پر ہم نے اداکارہ ہی تبدیل کر دی، تاہم کرینہ کا اس حوالے سے موقف ہے کہ دراصل راکیش روشن اس شوٹ میں ساری توجہ اپنے بیٹے پر فوکس کررہے جس کی وجہ سے وہ فلم سے الگ ہوئیں۔ 

بعدازاں اسی سال (2000ء) کرینہ نے فلم ریفیوجی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ہدایتکار جے پی دتہ کی اس فلم میں ابھیشک بچن ہیرو تھے، جس کے بعد کرینہ نے کئی سپر ہٹ فلمیں کیں، جس میں چمیلی، اجنبی، اعتراض، کبھی خوشی کبھی غم، جب وی میٹ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ کرینہ کپور کی دولت کا تخمینہ  485 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور وہ آج بالی ووڈ کی بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔

فلمی دنیا میں اس برس 25 مکمل کرنے والی کرینہ ایک فلم کے 10 سے 12 کروڑ روپے فیس لیتی ہیں اور فلموں میںں صرف ایک گانے کے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ برانڈ انڈورسمنٹ کے بھی بھاری معاوضے وصول کرتی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید