اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ کا لارجر بنچ آج صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر دو رکنی بنچ کے جاری حکمنامہ سے متعلق کیس کی سماعت کریگا ،پانچ رکنی لارجر بنچ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ،اس حوالے سے عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنر ل خالد جاوید خان ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی اورپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ،خوشدل خان کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ،دوسری جانب عدالت نے درخواست گزار پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی، عبدالقیوم صدیقی، عمران شفقت اور عامر میرکو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔