• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ایران کے سرکاری دورے پر ایرانی نیوی افسران سے ملاقاتیں

لاہور(نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ایران کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران نیول چیف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی (IRIN) کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ناردرن فلیٹ کے کمانڈر کموڈور عبدالوہاب طاہری سے ملاقاتیں کیں،نیول چیف کی آمد پر کمانڈر IRIN نے استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، ایرانی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات کے دوران نیول چیف کو ایرانی بحریہ کے کردار اور مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحر ہند میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین