• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں، نادیہ حسین

کراچی (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ یہ بیوی کا فرض نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے۔حال ہی میں نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو پروگرام کی میزبان نے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ کیا عورت کا فرض ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کام کرے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے۔ جس پر میزبان نے ماڈل سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔ نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے، جہاں مرد کے تمام کام عورت کرے۔نادیہ حسین نے کہا کہ اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانا دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اس کے بھی کام کرے۔

تازہ ترین