پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو دیکھ کر حیران رہ گئے، انٹرنیٹ پر مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر آئے دن مشہور شخصیات کے ہم شکل کے چرچے ہوتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں جبکہ اس بار مولانا طارق جمیل کا ہم شکل سامنے آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا اپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے بالکل سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنے ہم شکل کو دیکھتے ہوئے مولانا طارق جمیل کافی حیران نظر آ رہے ہیں جبکہ اُن کا ہم شکل اس دوران صرف مسکرا رہا ہے۔
ویڈیو میں مولانا طارق جمیل اور اُن کے ہم شکل کے پاس اور لوگ بھی کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے مشابہہ شخص ہو بہو اُن جیسا ہی دِ کھ رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے پاس کھڑے ایک شخص کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ابھی کچھ دیر قبل ہی لوگ مولانا طارق جمیل کے شک میں اُن کے ہم شکل سے مصافحہ کر کے گئے ہیں جبکہ ایک ہوٹل پر چائے پینے کے دوران مولا نا طارق جمیل کے مشابہہ شخص کو چائے مانگنے پر ساتھ میں پراٹھا بھی پیش کی گیا تھا۔