• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ مستحسن کا گلوکاری کے بعد ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ساتھی گلوکاروں کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا، وہ ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں جس کو فی الحال خفیہ رکھاجارہا ہے جس کے لئے خصوصی ملبوسات معروف سائوتھ ایشین فیشن ڈیزائنر سے تیار کرائے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو وائرل ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم، گلوکار دانیال ظفر کے بعد اب مومنہ مستحسن گائیکی میں شہرت پانے کے بعد اداکاری کی جانب قسمت آزمانے جارہی ہیں ۔گلوکارہ کی پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔مومنہ مستحسن کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین