صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں 6 سالہ بچی کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ملزم نے دو روز قبل بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ میں پیش آیا جہاں چھ سالہ بچی کے قتل کے مرکزی ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس ملزم کو جائے وقوعہ پر برآمدگی کےلیے لے جا رہی تھی کہ گرفتار ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس کی اسپیشل ٹیمیں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔