• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ اور فٹبال کے 10 ،10 میدانوں کی نیلامی روک دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں کرکٹ اور فٹبال کے 10، 10 میدانوں کی نیلامی روک دی۔

سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار مہتاب کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے کھیل کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ہے۔

اس معاملے پر وکیل عادل عزیز نے کہا کہ کھیل کے میدان شہریوں کے لیے ہیں، سی ڈی اے بھاری رقم پر نیلام نہیں کرسکتا۔

قومی خبریں سے مزید