• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اشرف غنی انتظامیہ سے آنکھیں پھیر لیں، خاتون رکن پارلیمنٹ ڈی پورٹ

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے اشرف غنی انتظامیہ سے آنکھیں پھیر لیں اورخاتون رکن پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اشرف غنی حکومت گرتے ہی بھارت نے افغانوں سے آنکھیں پھیر لیں، افغان ممبر پارلیمنٹ رنگینہ کارگر کو دلی ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔رنگینہ کارگر کو ائیرپورٹ پر اترنے کے دو گھنٹے بھی ہی واپس بھیج دیا گیا۔ وہ ترکی سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر نئی دلی پہنچی تھیں۔ انہوں نے مایوسی میں دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ انھیں بھارتی حکام سے اس سلوک کی امید نہیں تھی۔

تازہ ترین