تحریک انصاف کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی کور کمیٹی کو بانی سے ملاقات اور اُن کی ہدایات پر بریفنگ دے دی۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ 18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرفوری عمل درآمد کیا جائے۔
کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بشریٰ بی بی کےعلاج کےحوالے سےجاری عدالتی احکامات پر بھی فوری عمل درآمد کیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق زیر التوا درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
کور کمیٹی نے بانی کےچیف جسٹس سمیت 3 ججز کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا اور کہا کہ جج صاحبان بانی پی ٹی آئی کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیں۔