نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے کارروائی کرکے بچوں کے جنسی استحصال کا مواد بنانے اور پھیلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری امریکی ادارے کی موصولہ رپورٹس کی بنیاد پر عمل میں آئی۔ ڈیجیٹل ریکارڈ اور سبسکرائبر معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد ملزم کا مبینہ تعلق سامنے آیا۔
ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر این سی سی آئی اے نے ٹھوکر نیاز بیگ سے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ سے ہے۔
این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جسے فرانزک معائنے کے لیے محفوظ کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فون کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔