• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎ممتاز عالم دین شیخُ الحدیث فیض الرحمان عثمانی وفات پاگئے

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) ‎ممتاز عالم دین شیخ الحدیث اُستاذ العلماء ‎رئیس الجامعہ و مہتمم ادارہ علوم اسلامی ، بانی جدید نظام تعلیم علوم دینیہ و علوم عصر یہ بارہ کہو ‎اسلام آباد پاکستان علامہ مولانا فیض الرحمان عثمانی شدید علالت کے بعد نجی ہسپتال میں وفات پا گئے۔مرحوم ایک ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ نیک و پارسا ، متقی ،پر ہیزگار ، خوف خدا رکھنے والے شفیق انسان تھے۔ وفات بڑا نقصان ہےوفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کی مختلف مذہبی تنظیموں کے مرکزی قائدین ، علامہ قاری محمد عباس ،مولانا محمد بلال رنگونی ،علامہ صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی،مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اکرم اوکاڑوی ،مولانا قاری عبد الرشید ،مولانا حکیم اختر زمان غوری ،مفتی فیض الرحمان ، مولانا رضاءا لحق سیاکھوی ودیگر علماء کرام نے اللہ تعالی کے حضور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔
تازہ ترین