• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے آنے والے مسافروں کیلئے ایف آئی اے کے مزید کاؤنٹرز

کراچی (اسد ابن حسن) افغانستان سے مسافروں کی کراچی آمد کے تناظر میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے مزید خصوصی کاؤنٹر بین الاقوامی آمد پر قائم کردیئے ہیں۔ ان کاؤنٹرز پر اضافی نفری ایف آئی اے کے دوسرے سرکلز میں تعینات 16خواتین کو پندرہ یوم کیلئے خصوصی طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ جمعہ کو جاری کردیا گیا۔ نئی تعینات شدہ خواتین میں 13سب انسپکٹرز، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔ مذکورہ عملے کو سی بی سی، اے ایچ ٹی سی، سی بی سی اور زونل آفس سے ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین