• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 65 فیصد آبادی کی ویکسینیشن، شرح اموات کم


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویکسین کی اہل 65 فی صد آبادی کو ویکسین لگ چکی، جس سے شرحِ اموات بھی کم ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، اسپتالوں میں داخل اکثر مریضوں نے ویکسی نیشن ہی نہیں کرائی۔

اسلام آباد کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 50 فی صد تک آکسیجن بیڈز اور 40 فی صد سے زائد وینٹیلیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیرِ علاج کورونا مریضوں میں سے اکثریت ان افراد کی ہے جنہوں نے انسدادِ کورونا ویکیسن نہیں لگوائی۔

اسپتالوں کے باہر انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کے لواحقین کہتے ہیں کہ اگر ویکسین لگی ہوتی تو شاید یہ حالات نہ ہوتے۔

محکمۂ صحت اسلام آباد کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکیسی نیشن کی بڑھتی شرح کے ساتھ کورونا کیسز میں بھی کمی آئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی شرحِ اموات 0 اعشاریہ 88 فی صد اور ریکوری ریٹ 94 فی صد سے زائد ہے۔

تازہ ترین