• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق افواہیں ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ زندگی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کو ان سب معاملات سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’راج کندرا کی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اُن کے کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں۔‘

شلپا شیٹی کے دوست نے کہا کہ ’راج کندرہ کے واقعے نے اداکارہ کو بُری طرح مُتاثر کیا ہے، وہ ذہنی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس مشکل وقت میں اُنہیں سب سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’شلپا شیٹی اپنے بچوں کو راج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

اداکارہ کے دوست نے کہا کہ ’شلپا بھارتی رئیلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے کر اچھی خاصی رقم کما لیتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ مزید فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔‘

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔

تازہ ترین