• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 2321 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 331 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 271 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

تازہ ترین