فیصل آباد میں چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار 4 افراد کا ریمانڈ مکمل کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق راولپنڈی اور حیدر آباد سے ہے۔
مزید ملزمان کی تلاش کے لیے راولپنڈی اور حیدرآباد میں بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
ملزمان سے برآمد موبائل فونز میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیوں کی بھی غیر اخلاقی ویڈیو ملی ہیں۔
فیصل آباد میں چائلڈ پورنوگرافی اور لڑکوں سے جنسی مراسم قائم کرکے اُن کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور موبائل ایپ کے ذریعے شیئر کرنے والے گرفتار چار ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہوگیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد ویڈیوز میں موجود بچوں کا تعلق راولپنڈی اور حیدرآباد سے ہے۔
بچوں کی شناخت کرکے مزید ملزمان کی تلاش کے لیے راولپنڈی اور حیدرآباد میں بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
چار روز قبل کشمیر پل سے گرفتار ملزمان کو کل اسپیشل جج ایف آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے گا۔