اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کنٹونمنٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے کنٹونمنٹ الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کی ذمے داری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دی گئی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کارکن کو پولیس نے پکڑا تو پورا ردعمل دیں گے۔