• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکمران سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ 

شکارپور ٹول پلازہ پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے مختصر خطاب کیا۔ 

اپنے خطاب میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا روزگار اور ان کے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منہگائی کے باعث غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نااہل حکمران سے جان چھڑانا ہوگی۔

تازہ ترین