• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلائی مشینوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں سلائی مشینوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی کمی کارجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021میں ملک میں سلائی مشینوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر29.24فیصد جبکہ جون کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر3.01فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ملک میں سلائی مشینوں کی 20,211 یونٹس تیارہوئے جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 29.24 فیصدکم ہے، مالی سال 2020 میں ملک میں28562یونٹس سلائی مشینوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

بزنس سے مزید