• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سائرہ بانو کی جلد انجیوگرافی کی جائے گی‘

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو سینے میں جکڑن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اب جلد ان کی انجیوگرافی کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں سائرہ بانو کے ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ سائرہ بانو کی طبیعت اب ٹھیک ہے ، ایک دو روز میں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

سائرہ بانو کے ڈاکٹر نتن گوکھلے نے بتایا ہے کہ ان کے دل کے بائیں حصے (وینٹریکل) کو نقصان پہنچا ہے اور ان کی انجیوگرافی کی جائے گی۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو  طبیعت  خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

  77 سالہ سائرہ بانو کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ سائرہ بانو کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال وہ آئی سی یو میں ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور مزید معائنے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سائرہ بانو کے شوہر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔ سائرہ بانو نے 1961میں فلم جنگلی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے پڑوسن، ہیرا پھیری، دیوانہ اور امن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

تازہ ترین