• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر میری چیزیں اپنی دوستوں کو دے دیا کرتا تھا، ردھما کپور

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے کپل شرما کے شو میں اپنے بھائی کے بارے میں ایسا راز فاش کیا ہے جسے سن کر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور کے ہمراہ حال ہی میں کپل شرما شو میں شریک ہوئیں۔ شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں کپل شرما ان سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ہم نے خبر سنی ہے جب آپ لندن میں پڑھائی کررہی تھیں تو رنبیر آپ کی چیزیں اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا کیا سچ ہے؟ردھما نے کپل کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہاں یہ سچ ہے بلکہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں۔ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ۔

تازہ ترین