• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کے جھانسے کا شکار ہوئی، جیکولین فرنانڈس

ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی منی لانڈرنگ کرنے والوں کے جھانسے کا شکار ہوئی ہیں، جبکہ انہیں ملزم کی جانب سے نام بدل کر تحفے میں چاکلیٹ اور پھول بھی ملتے رہے۔ ایک روز قبل جیکولین فرنینڈس کو بھتہ خور گروہ سے متعلق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا تھا۔ یہ گروہ سکیش چندراشیکر نامی شخص چلاتا ہے جس پر بھارت کے الیکشن کمیشن کو بھی رشوت دینے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس میں جیکولین فرنانڈس سے پوچھ گچھ بحیثیت ملزم نہیں بلکہ بطور گواہ کی گئی تھی۔ تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جیکولین فرنینڈس خود بھی اس 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے معاملے کی متاثرہ ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ جیکولین فرنینڈس خود بھی اس ریکیٹ کے ہاتھوں دھوکا دہی کی شکار ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین