• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے وار جاری، آٹا، چینی سمیت 17اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے مزید دور

ملتان (نمائندہ جنگ)مہنگائی کے وار جاری، آٹا ، چینی سمیت 17اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے مزید دور،چکن،بیف ، مٹن، پیاز اور لہسن بھی مہنگا ، شرح 0.67فیصد بڑھ گئی ،8اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 26 میں استحکام رہا،ملک میں گھی، آٹا، کوکنگ آئل،مٹن،بیف،دال چنا اور دال مسورکی قیمتوں میں اضا فہ جبکہ ایل پی جی،ٹماٹر،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق2ستمبر2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں12.53فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.67فیصد بڑھ گئی ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے17اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 8اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن (زندہ)،پیاز،لہسن،دال مسور ،انڈہ (فارمی)، آٹا، چائےکاکپ ، ویجیٹیبل گھی ،کوکنگ آئل، چینی،دال چنا،گڑ،دال ماش، گھی (کھلا)، خوردنی تیل،بیف اورمٹن کی قیمتوں میں اضا فہ دیکھا گیا۔ کیلا ، ایل پی جی(سلنڈر)،دال مونگ، ٹماٹر،پیٹرول،ھائی سپیڈ ڈیزل، چاول باسمتی (ٹوٹا)، آلوکی قیمتوں میں کمی جبکہ صابن، دہی،چاول اری6/9 ، دودھ (تازہ) ، لان (کپڑا)، الیکٹرک چارجز، واشنگ سوپ، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، جارجٹ،دال پلیٹ، خشک دودھ، آگ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، بیف پلیٹ،ماچس،موٹالٹھا، ڈبل روٹی، چائے، سگریٹ، نمک، گندم، مٹی کا تیل ،سینڈل، چپل،گیس چارجز اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

اہم خبریں سے مزید