• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر گفتگو بھی کی۔


نون لیگ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین