• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنانے کا خیرمقدم کرتےہیں، وسیم اختر


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ بنانے کاخیر مقدم کرتےہیں، سندھ کے شہری علاقوں میں بھی سیکریٹریٹ جلد قائم کیاجائے، شہری علاقوں میں سیکریٹریٹ قائم ہونے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

 حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کل حیدرآ باد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ہمارے نمائندے پر حملہ کیا گیا۔

وسیم اختر نے کہا کہ حکومت مقدمہ درج کرنے میں کیوں تاخیر کر رہی ہے، ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

 رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں الیکشن رک جائے، ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین