• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بزدار کو تبدیل نہیں کرنا چاہتا، پرویز الٰہی


کراچی (محمد ناصر) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہمیں عمران خان کے قریب نہیں آنے دے رہے تھے۔ شریف برادران کی سوچ منفی ہے۔ 

میری یہ بات تاریخی ہے کہ شہبازشریف کسی بھی جگہ آگے نظر نہیں آئیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے میزبان سہیل وڑائچ نے جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا شہبازشریف کا آئندہ وزیراعظم بننے کا کوئی چانس ہے؟۔ توجواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اِن تلوں میں کوئی تیل نہیں ہے۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ بزدار کی تبدیلی نہیں چاہتا۔ خصوصی انٹرویو کے دوران پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا احوال بھی دکھایا جائے گا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا مکمل انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین