• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد سے متعلق بل تمام اسٹیک ہولڈرز نے منظور کرلیا‘ شیریں مزاری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق بل تمام اسٹیک ہولڈرز نے منظور کر لیا ہے‘ جلد پارلیمنٹ سے بھی منظور ہو جائیگا ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویومیں ڈاکٹرشیریں مزاری کا کہناتھاکہ جبری گمشدگیوں کی قانون سازی سے ریاست جوابدہ ہوگی‘بل میں ریاست کو جواب دہ اور قابل احتساب بنا رہے ہیں‘ جب آپ کسی شہری کو شک کی بنیاد پر تشدد اورزیادتی کا نشانہ بنائیں گے تو آپ سے قانون کے تحت پوچھا جائیگا، بل کی تیاری میں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایک حساس مسئلہ تھا،گزشتہ جمہوری حکومتوں نے بل پر کوئی کام نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین