• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں، شعیب اختر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں، اسے ڈر کر بھاگنا ہی کہوں گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہونے پر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرےخیال میں مصباح کو پتہ تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی۔

شعیب اختر نے کہا کہ مصباح اور وقار بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں، یہ پی سی بی کا قصور ہے جو مصباح اور وقار کو لایا تھا۔

انہوں نے ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان آجاتے ہیں شعیب ملک نہیں آتے،سلیکشن سمجھ نہیں آتی ۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا، وہاب ریاض کو لانا چاہیے تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ہے، پورا زور لگانا چاہیے ۔

تازہ ترین