• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ سندھ کی عوامی مقامات پر ماسک استعمال کی ہدایت

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کی انتظامیہ کو عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سندھ کے دونوں بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز میں ماسک استعمال کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مراسلے میں بازار، مالز، تعلیمی اداروں، پارکس میں بھی ماسک کے لازمی استعمال کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مقامات میں جہاں ممکن ہو وہاں ماسک مفت تقسیم کیے جائیں، ماسک پہننے کی آگاہی کے لیے بینرز اور اعلانات کی مہم چلائی جائے۔

تازہ ترین