وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
وزارت صحت نے 30 اگست تا 5 ستمبر تک کے کورونا مثبت کیسز کی شرح سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔
وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے 28 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح سب سے زیادہ میرپور میں ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق میرپور میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 17 اعشاریہ 18 فیصد رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 14 اعشاریہ 44 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13 اعشاریہ 01 فیصد، فیصل آباد میں 11.32 فیصد اور لاہور میں شرح 10 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔