• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جیل سے قیدیوں کے فرار پر فلسطینیوں کا جشن

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیل کی سخت سکیورٹی والی جیل سے 6فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے پر غزہ کی پٹی میں جشن کا سماں ہے جبکہ لوگوں نے خوشی مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔

عرب میڈیا کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے کی خبر سامنے آتے ہی غزہ میں رہنے والے فلسطینی گلیوں میں نکل آئے جبکہ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی جانب سے مٹھائی بانٹی گئی اور کئی محفلوں کا اہتمام کیا۔

جیل میں سے فرار ہونے والے چھ میں سے پانچ قیدیوں کا تعلق اسلامی جہاد جبکہ ایک کا تعلق فتح جماعت سے ہے۔

تازہ ترین