• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل، پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، طالبان نے منتشر کردیا

کابل (جنگ نیوز )افغان دارالحکومت کابل میں متعدد افراد نے طالبان اور پاکستان مخالف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پاکستان پر مداخلت کا الزام عائد کیا اور نعرے بازی کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ افراد ’مزاحمت زندہ باد‘ اور پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر طالبان نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ اس واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ریلی میں 70 کے قریب افراد شامل تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھی جو کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر نعرے بازی کرتے رہیں۔مظاہرین نے بینر بھی تھام رکھے تھے جبکہ ان کی جانب سے اسلام آباد پر مداخلت کا الزام بھی لگایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید