• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک، ڈالر 35 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 168.60

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 35 پیسے بڑھ گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80پیسے تک کے اضافے سے 168.60 روپے تک پہنچ گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 35 پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 167.15 روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اور قیمت فروخت 167.25 روپے سے بڑھ کر 167.60 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کے اضافے سے 167.60 روپے سے بڑھ کر 168.20 روپے اور قیمت فروخت 167.80 روپے سے بڑھ کر 168.60 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 197.50 روپے سے بڑھ کر 198.00 روپے اور قیمت فروخت 80پیسے کے اضافے سے 199.00 روپے سے بڑھ کر 199.80 روپے ہو گئی۔

اہم خبریں سے مزید