چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماؤں سے رابطہ رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات چینی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کے قیام پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔