قطرکی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر کا کہنا ہے کہ طالبان نے عملیت پسندی کا بڑا مظاہرہ کیا ہے، طالبان کو ان کے اقدامات سے جانچا جانا چاہیئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر کی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر نے کہا ہے کہ طالبان کو ان کے اقدامات سے جانچا جانا چاہیئے، ہم طالبان کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے رابطے ختم نہیں کریں گے، درمیانی راستہ اختیار کریں گے، افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کو نہیں افغانوں کو کرنا چاہیئے۔
قطر کی اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمراں طالبان نے کچھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا ہے، کابل سے خواتین و طلباء سمیت افغانوں کا انخلاء طالبان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
لولوہ الخاطر کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان نے انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے تعلیمی حقوق کا احترام کیا تو اس کے فائدے ہوں گے اور اگر نہیں کیا تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔