• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے تھراپی ورکس کے 6 ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

وکیلِ صفائی کا کہنا تھا کہ ان کیمرا سماعت کی درخواست دیں گے۔

اس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ جب درخواست آئے گی تو قانون کے مطابق دیکھ لیں گے۔

تازہ ترین