• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے شادی کے سوال پر شاہ رُخ خان کو کیا جواب دیا ؟


بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پینل انٹرویو کے دوران شاہ رُخ خان کو لا جواب کرکے 2000ء کا مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

سنہ2000 میں منعقد ہونے والے مس انڈیا کے مقابلے میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی حصہ لیا تھا، اس مقابلے میں پریانکا چوپڑا کے مد مقابل معروف اداکارہ لارا دتہ اور دیا مرزا بھی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کے آخری راؤنڈ میں شاہ رُخ خان سمیت بھارتی کرکٹر محمد اظہرالدین اور معروف کاروباری شخصیت سوارووسکی ایک ایسے پینل میں شامل تھے جنہوں نے حسیناؤں سے سوال و جواب کرنے تھے ۔

اس راؤنڈ کے دوران شاہ رخ خان نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ اُن کے سامنے تین آپشنز ہیں، وہ کس سے شادی کرنا پسند کریں گی ؟ 

شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ’اُن کے جیسے ایک فلمساز اور اداکار سے، سوارووسکی جیسے کاروباری شخص سے جن کا نام ہی پکارنا ہی بے حد مشکل ہے یا پھر محمد اظہرالدین جیسے ایک کھلاڑی سے جو کہ آپ کو پوری دنیا گھمائے گا اور آپ کو اپنی اہلیہ ہونے پر فخر محسوس کروائے گا۔

شاہ رُخ خان نے پریانکا چوپڑا سے مزید کہا کہ آپ کھُل کر جواب دے سکتی ہیں، اُنہیں امید ہے یہاں بیٹھا کوئی بھی شخص اُن سے ناراض نہیں ہوگا اور نہ ہی اُن کے جواب کا مقابلے کے نمبروں اور پوزیشن پر کوئی اثرا پڑے گا۔

پریانکا چوپڑا نے اس سوال کے جواب میں شاہ رُخ خان کو مسترد کرتے ہوئے کرکٹر اظہرالدین کو چنا۔

انہوں نے جواب میں کہا کہ ’وہ اِن تینوں مشکل ترین آپشنز میں سے کھلاڑی کو چننا پسند کریں گی، کیوں کہ جب اُن کے شوہر واپس گھر آئیں گے تو وہ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کریں گی، وہ اپنے شوہر کو بتائیں گی کہ وہ اُن کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے شوہر پر فخر ہے، وہ اپنے شوہر کو بتائیں گی کہ انہوں نے جیسا بھی کھیلا بہترین کھیلا، وہ اپنے شوہر کو اعتماد دیں گی اور انہیں بتائیں گی کہ انہوں نے جو کچھ  ملک کے لیے کیا اچھا کیا، اُن کی محنت کرنے اور کھیل کر ملک کا نام روشن کرنے پر وہ  اپنے شوہر کا شکریہ ادا کریں گی۔‘

تازہ ترین