پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں نیب گردی کا ایجنڈا چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو چینی آٹے والے نظر نہیں آتے، نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب گردی سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت تقریروں سے چل رہی ہے، پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چھینا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جمہوریت کی حامی ہے، تمام جمہوری قوتیں مل کر بیٹھی ہیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کس کے کہنے پر ن لیگ پر وار کر رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے، خود کو غیر جانبدار رکھنا ہوگا۔