پاکستانی تاریخ کے سب سے بدنام سیریل کِلر پر بننے والی فلم ’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کے سیٹ سے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
فلم ’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ میں معروف اداکار یاسر حسین مرکزی جبکہ عائشہ عمر اہم کردار میں نظر آ ئیں گی، فلم کا پوسٹر پہلے ہی دونوں فنکاروں کی جانب سے شیئر کیا جا چکا ہے ۔
اب عائشہ عمر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں پوسٹر کے لیے فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عائشہ عمر کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اس کردار میں ڈھلنے کے لیے کس قدر محنت کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’جاوید اقبال‘ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے حقیقی کردار پر بنائی گئی ہے کہ جس نے 1999ء میں پولیس کے سامنے خود 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کرکے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔