• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرحسین 100بچوں کے قاتل جاوید اقبال کے روپ میں، پوسٹر ریلیز

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سب سے بدنام سیریل کلرپربننے والی فلم جاوید اقبال دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کا پوسٹرجاری کردیا گیاہے، اداکار یاسرحسین کے میک اوررنے سوشل میڈیا صارفین کوحیرت زدہ کردیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال نے 1999 میں پولیس کے سامنے خود 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کرکے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ نے ٹوئٹر پر لکھا سیریل کلر جاوید اقبال کی پہلی جھلک حاضر ہے۔ یاسر حسین کتنا منجھا ہوا اداکار ہے۔ فلم دیکھ کر آپ کو ادراک ہوجائے گا ۔سوشل میڈیا صارفین نے گیٹ اپ کی حد درجہ مہارت کو بیحد سراہتے ہوئے تعریفی تبصروں میں فلم جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ابوعلیحہ نے بتایا کہ جاوید اقبال کے کردار کیلئے 3 اداکارمیرے ذہن میں تھے اور جن میں یاسرحسین، مرزا گوہر رشید اورسلیم معراج شامل تھے، یاسر کا انتخاب ان کے گھرجاکر گیٹ اپ کرنے کے بعد ہوا اورہم نے فیصلہ کیا کہ اس کردار کیلئے وہی بہترین انتخاب ہیں۔ یاسرکی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ابوعلیحہ نے کہا کہ اسی دوران یاسر کو کورونا ہوا اور انہوں نے اٹھتے بیٹھتے خود کو اس کردار میں ڈھال لیا ، جاوید اقبال کا کردار انتہائی منفی ہے جبکہ یاسرحقیقی زندگی میں بہت ہی مثبت آدمی ہے اور میں اس فلم کو خاص بنانے کیلئے یاسر کاشکرگزارہوں۔ابو علیحہ کے مطابق ہم اس کہانی کو بہت نازک اندازمیں پیش کر رہے ہیں اور اسکرین پر جاوید کے خوفناک جرائم ایسے انداز میں نہیں دکھانا چاہتے جیسا کہ عام لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

تازہ ترین