• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ نے ریلیشن شپ کیلئے بوائے فرینڈ کو 17 صفحات کا کنٹریکٹ تھمادیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل لوگ رشتوں کو کنٹریکٹ (معاہدے) کی طرح اپنانے لگے ہیں۔ آپ شاید یہ سوچ کر حیران رہ جائیں گے کہ رشتے کیسے کنٹریکٹ کی طرح ٹوئٹ کئے جاسکتے ہیں، مگر حال ہی میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے سے پہلے ہی ایک ریلیشن شپ کنٹریکٹ تھمادیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ اینی رائٹ پہلے ایک ٹاکسک ریلیشن شپ میں تھیں۔ جب وہ اس سے باہر آئیں تو وہ دوبارہ ریلیشن شپ میں آنے سے ڈر رہی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات 23 سالہ مائیکل ہیڈ سے ٹنڈر پر ہوئی۔ اینی چاہتی تھیں کہ مائیکل سے ان کا رشتہ ان کے گزشتہ ریلیشن شپ کے مقابلے بہتر چلے۔ اس وجہ سے انہوں نے ایک 17 صفحات پر مشتمل ریلیشن شپ کنٹریکٹ مائیکل کو دیا۔ اس لمبے کنٹریکٹ میں اینی نے لکھا کہ جب بھی لوگ ڈیٹ پر جائیں، تب مائیکل اس کے پیسے دے۔ مہینے میں دو بار اسے پھول گفٹ کرے اور ہفتے میں پانچ بار ورک آوٹ کرے۔اینی نے بتایا کہ ان دونوں نے طے کیا کہ وہ اپنے رشتے کو ٹرمس اینڈ کنڈیشن میں باندھیں گے۔ رسک منیجمنٹ کی اسٹوڈنٹ اینی اور لا اسٹوڈنٹ مائیکل نے ریلیشن شپ کے لئے اپنے اصول بنائے۔

دل لگی سے مزید