• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پشاور: پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیاسی کارکنوں کے نعرے

کنٹونمنٹ بورڈ کے جاری انتخابات کے دوران لاہور اور پشاور میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے ہیں جس سے صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

لاہور میں کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

گورنمنٹ گلبرگ ہائی اسکول لاہور وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن کے باہر مسلم لیگ نون اور تحریکِ انصاف کے ورکرز آمنے سامنے آگئے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جس سے صورتِ حال کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہو گئی۔

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائر سیکنڈری اسکول میں پولنگ جاری ہے۔

وارڈ 2 کے پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

تازہ ترین