• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں عملہ ہمارے ووٹرز کو روک رہا ہے: نون لیگی امیدوار

گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے مسلم لیگی امیدوار ملک آزاد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ کا عملہ ہمارے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک رہا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے مسلم لیگی امیدوار ملک آزاد خان نے یہ الزام عائد کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے ووٹوں پر بلا وجہ اعتراضات لگائے جا رہے ہیں، شکایت کرنے اندر گیا تو مجھے بھی روک لیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

تازہ ترین