• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان 10ملین فالوورز والی پہلی پاکستانی اداکارہ

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 10 ملین رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔

تازہ ترین