• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، وزارتِ داخلہ

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

تازہ ترین